ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرائمری اور ہائی اسکول اساتذہ کا لازمی تبادلہ۔ غیر شادی شدہ، بیوہ اور معذوروں کو ملے گی رعایت

پرائمری اور ہائی اسکول اساتذہ کا لازمی تبادلہ۔ غیر شادی شدہ، بیوہ اور معذوروں کو ملے گی رعایت

Sat, 11 Aug 2018 21:39:23    S.O. News Service

کاروار11؍اگست (ایس او نیوز) محکمہ تعلیمات عامہ کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کی ہدایات کے مطابق سرکاری پرائمری اور ہائی اسکول اساتذہ کا تبادلہ کرنا لازمی ہے۔

جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی یا بد عنوانی کیے بغیر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے لازمی تبادلے کی کارروائی ہونی چاہیے اور اس کے لئے کاونسلنگ کا کام پوراکیا جانا چاہیے۔اگر اس معاملے میں کہیں بھی کوئی بدعنوانی یا بے قاعدگی کا معاملہ سامنے آتا ہے تو پھر متعلقہ علاقے کے ٹرانسفر آفیسر کو براہ راست اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

سرکاری طور پر منظور شدہ اساتذہ کی یونین اور راجیہ سرکاری نوکرا سنگھا کے منتخب عہدیداروں(نامزد کردہ اساتذہ کو نہیں)، غیر شادی شدہ خواتین، بیواؤں اور 40%سے زائد معذور اساتذہ کے لئے لازمی تبادلے میں رعایت دی جائے گی۔اس سے ہٹ کر کسی بھی دوسرے معاملے میں تبادلے سے رعایت نہیں دی جائے گی۔اس سلسلے میں تفصیلی رہنما اصول تمام متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرس اور افسران کو روانہ کردئے گئے ہیں۔جس کے مطابق اس کارروائی کو مقررہ میعاد میں ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Share: